0
Saturday 20 Jul 2019 19:42

عمران خان کا دورہ امریکہ خیراتی ہے، وائٹ ہائوس سے کچھ نہیں ملے گا، جمشید دستی

عمران خان کا دورہ امریکہ خیراتی ہے، وائٹ ہائوس سے کچھ نہیں ملے گا، جمشید دستی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد خان دستی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکہ بری طرح ناکام ہوگا، تھرڈ کلاس دورہ (آفیشل ورکنگ وزٹ) ملک کیلئے بدنامی کا باعث بن رہا ہے، پوری دنیا کو معلوم ہے کہ امریکہ پاکستان کا بدترین دشمن ہے, جس نے ہمیشہ پاکستان کو کمزور کرنے کے لئے سازشیں کیں، امریکہ کی شہ پر پیپلزپارٹی، مسلم لیگ (ن)، اے این پی اور پختونخواہ ملی عوامی پارٹی جیسی کرپٹ جماعتوں کو اقتدار اور وجود میں لایا گیا۔ مظفر گڑھ سے جاری بیان میں رکن قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کی جتنی بھی کاrروائیاں ہوئی ہیں، اس میں افغانستان سمیت تمام کارrوائیوں کا ذمہ دار امریکہ ہے، اس وقت امریکہ کا ایجنڈہ پاکستان کو معاشی طور پر ختم کرنا ہے، آئی ایم ایف کا کنٹرول مکمل طور پر امریکہ کے ہاتھ میں ہے اور بدقسمتی یہ ہے کہ آئی ایم ایف کے نمائندے ہمارے ملک کے کلیدی عہدوں پر فائز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت رکھتا ہے، مگر وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکہ تھرڈ کلاس ہے، جس میں وزیراعظم کو کوئی پروٹوکول نہیں دیا جائے گا، امریکی صدر کے ساتھ کوئی علیحدہ ملاقات بھی نہیں ہوگی اور سیکرٹری سٹیٹ ملاقات میں موجود رہے گی، انہوں نے کہا کہ دوسرے لفظوں میں یہ ایک خیراتی دورہ ہے، مگر افسوس کہ عمران خان کی کوئی سوچ ہے اور نہ ہی قوت فیصلہ، ملک نااہل مشیروں کے غلط تجربات کی بھینٹ چڑھ رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 806030
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش