0
Thursday 25 Jul 2019 18:10

سکردو، ازوم برک چوٹی پر زخمی ہونیوالی خاتون کوہ پیما کو پاک فوج نے ریسکیو کر لیا

سکردو، ازوم برک چوٹی پر زخمی ہونیوالی خاتون کوہ پیما کو پاک فوج نے ریسکیو کر لیا
اسلام ٹائمز۔ سلسلہ قراقرم میں بیافو گلیشر کے ساتھ ازوم برک چوٹی پر مہم جوئی کے دوران شدید زخمی ہونے والی امریکی خاتون کوہ پیماہ مسز میکلی ماکر کو پاک فوج نے  ریسکیو کر لیا۔ انہیں ان کے ساتھی کوہ پیماہ پیٹرک لائٹ Patrick Light سمیت ہیلی کاپٹر کے زریعے سکردو پہنچایا گیا۔ جہاں انھیں طبی امداد دی گئی۔ بیافو گلیشئر کے ساتھ ازوم برک چوٹی 6422 میٹر بلند ہے، چوٹی کے ساتھ گلیشئر ہونے کی وجہ سے یہاں مہم جوئی کافی خطرناک تصور کی جاتی ہے۔ خاتون کوہ پیما اور ان کے ساتھی کو 15 ہزار فٹ کی بلندی سے ریسکیو کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 806970
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش