0
Friday 26 Jul 2019 12:20

محکمہ داخلہ نے نواز شریف سے اے سی اور ٹی وی کی سہولت واپس لینے کا حکم دیدیا

محکمہ داخلہ نے نواز شریف سے اے سی اور ٹی وی کی سہولت واپس لینے کا حکم دیدیا
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے آئی جی جیل خانہ جات کو سابق وزیراعظم نواز شریف کے کمرے سے اے سی ہٹانے کی ہدایت کر دی۔ اس حوالے سے پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ نے آئی جی جیل خانہ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق کوئی بھی مجرم کسی بھی سہولت کا مستحق نہیں اور نہ ہی منی لانڈرنگ کے جرم میں جیل میں قید لوگوں کو رعایت دی جائے گی۔ خط میں آئی جی جیل خانہ جات کو فورا کارروائی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے رپورٹ تین دن میں پیش کرنے کا حکم د یا گیا۔ دوسری جانب آئی جی پولیس جیل خانہ جات نے کوٹ لکھپت جیل میں قید نواز شریف سے ملاقات کے حوالے سے شریف فیملی کی جانب سے دائر کردہ درخواست منظور کرتے ہوئے شریف فیملی کے 5 افراد کو ہفتے کے روز ملاقات کرنے کی اجازت دے دی۔ شریف فیملی کے خاندان کے لوگوں سے گزشتہ روز نواز شریف کی ملاقات کا مقررہ دن تھا لیکن شہباز شریف نے اپنی اور مریم نواز سمیت خاندان کے دیگر افراد کی مصروفیات کے پیش نظر جیل حکام کو درخواست دی تھی کہ وہ  جمعرات کو نواز شریف سے ملاقات نہیں کر سکتے لہٰذا انہیں ہفتہ کے روز ملاقات کی اجازت دی جائے۔ جسے جیل حکام نے منظور کر لیا۔ 
خبر کا کوڈ : 807156
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش