0
Saturday 27 Jul 2019 19:24

اے ٹی سی کورٹ کے جج راجہ شہباز کو چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان تعینات کرنے کی منظوری

اے ٹی سی کورٹ کے جج راجہ شہباز کو چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان تعینات کرنے کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم نے انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ شہباز کو گلگت بلتستان کا چیف الیکشن کمشنر تعینات کرنے کی سمری کی منظوری دیدی، باقاعدہ نوٹیفکیشن آئندہ ایک دو روز میں جاری ہونے کا امکان ہے۔ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کی تعیناتی کی سمری گورنر راجہ جلال نے 8 جنوری 2019ء کو بھیجی تھی، چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کیلئے جو نام بھجوائے گئے تھے ان میں اپیلٹ کورٹ کے سابق جج مظفر علی، چیف کورٹ کے سابق چیف جج صاحب خان کے نام بھی شامل تھے تا ہم گورنر نے راجہ شہباز کے نام کی سفارش کی تھی، ان کی سفارش کی وزیراعظم نے منظوری دیدی ہے۔ واضح رہے کہ یہ تقرری آرڈر 2018ء کے تحت عمل میں لائی گئی ہے جبکہ 17 جنوری 2019ء کو سپریم کورٹ کے 7 رکنی بینچ نے آرڈر 2019ء جاری کیا تھا اور حکومت کو حکم دیا تھا کہ 2 ہفتے کے اندر عملدرآمد کر کے نوٹیفکیشن جاری کریے تاہم اس آرڈر پر عملدرآمد ابھی تک نہیں ہو سکا۔

یاد رہے کہ راجہ شہباز انسداد دہشتگردی عدالت گلگت کے جج ہیں، انہیں صدر پاکستان کی جانب سے تمغہ شجاعت سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ طاہر علی شاہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ گزشتہ تین سال سے خالی تھا، اگست 2017ء کو ہنزہ کے رکن اسمبلی میر سلیم کو عدالت نے نااہل قرار دیا جس کے نتیجے میں یہ سیٹ خالی ہوئی تھی، چیف الیکشن کمشنر نہ ہونے سے ہنزہ کی یہ سیٹ بھی 2 سال سے خالی ہے اب چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے بعد کیا ہنزہ کی اس خالی نشست پر ضمنی الیکشن ہو سکیں گے وہ بھی ایک ایسے وقت میں جب حکومت کی مدت پوری ہونے میں سال سے بھی کم عرصہ رہ گیا ہے۔ قانونی ماہرین کے مطابق نئے چیف الیکشن کمشنر کیلئے یہ ٹیسٹ کیس ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 807452
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش