0
Thursday 1 Aug 2019 11:34
سینیٹ چیئرمین کے الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ نہیں ہو رہی

سینیٹ میں جو بھی جیتے یا ہارے جمہوریت کمزور ہوگی، شیخ رشید

سینیٹ میں جو بھی جیتے یا ہارے جمہوریت کمزور ہوگی، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ سینیٹ چیئرمین کے الیکشن میں کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں ہو رہی، سب صاحبِ حیثیت سینٹرز ہیں، حکومت کے پاس سیاسی تعویز بھی ہوتے ہیں۔ صبح سویرے سکھر ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید نے مزید کہا کہ عمران خان پانچ سال پورے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں جو بھی جیتے یا ہارے جمہوریت کمزور ہوگی، دیوار کے پیچھے جو حالات ہیں وہ بیان نہیں کرسکتا، پاکستان ایک امتحان سے گزر رہا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ بیورو کریسی کام نہیں کر رہی، مگر وزیراعلٰی پنجاب کے ساتھ ہوں، عثمان بزدار کا سب سے بڑا حامی ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ نیب قوانین میں سرکاری افسران کے لئے قانون لانا چاہیئے، نیب قوانین کی وجہ سے سرکاری افسران ڈرے ہوئے ہیں۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ ان سب کے ہاتھ گند میں بھرے ہیں، جو قوم کے چہرے پر ملنے جا رہے ہیں، یہ مر جائیں گے مگر پیسے نہیں دیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 808247
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش