0
Sunday 4 Aug 2019 03:17

کرپٹ سیاستدانوں نے ملکی اداروں کیخلاف غلط بیان بازی کرکے ملک دشمنی کا ثبوت دیا، حلیم عادل شیخ

کرپٹ سیاستدانوں نے ملکی اداروں کیخلاف غلط بیان بازی کرکے ملک دشمنی کا ثبوت دیا، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر اور  پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سینیٹ میں شکست کے بعد اپوزیشن ملکی اداروں پر الزامات لگارہی ہے، کرپٹ سیاستدانوں نے ملکی اداروں کیخلاف غلط بیان بازی کرکے ملک دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دفاع کے خاطر پاک فوج نے بہت ساری قربانیاں دی ہیں، پاکستان کے عوام بھی پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، کرپٹ سیاستدانوں نے ملکی اداروں کے خلاف غلط بیان بازی کرکے ملک دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مسلسل جدوجہد سے ملک سے کرپٹ مافیا کا خاتمہ ہورہا ہے، نواز لیگ اور پیپلز پارٹی والے اب ملک پر حکمرانی کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں، اس وقت ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے، جتنی انہوں نے کرپشن کی ہے اس کا حساب لیا جارہا ہے، اب باریاں لینے والوں کا وقت ختم ہوچکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 808757
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش