0
Tuesday 6 Aug 2019 22:32

پشاور، اندرون شہر غیر قانونی منڈیاں سج گئیں، انتظامیہ بے بس

پشاور، اندرون شہر غیر قانونی منڈیاں سج گئیں، انتظامیہ بے بس
اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت میں دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود سرِشام اندورن شہر کی سڑکوں پر مال مویشیوں کی غیرقانونی منڈیاں معمول بن گئیں، جس کے باعث ٹریفک نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا، جبکہ شہر کی سڑکوں کا حلیہ بھی بگڑ گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور خود اپنے احکامات پر عمل درآمد بھی نہیں کرا سکے۔ چند روز قبل ڈپٹی کمشنر پشاور علی محمد اصغر نے عیدالاضحٰی کی آمد کے پیش نظر اندورن شہر اور ضلع بھر کی تمام سڑکوں یا ان کے کناروں پر مال مویشیوں کی منڈیاں سجانے پر پابندی عائد کی تھی، دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے پولیس کو خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو گرفتار کرنے کا حکم بھی دیا تھا، تاہم جوں جوں عیدالاضحٰی قریب آ رہی ہے اندورن شہر، سر کلر روڈ، بیرون گنج اور کوہاٹی چوک سے بیرون سرکی گیٹ تک مال مویشیوں کی غیر قانونی منڈیاں سج جاتی ہیں۔ شام ہوتے ہی صوبے بھر کے بیوپاری ان علاقوں کا رُخ کرتے ہیں جس کے باعث ٹریفک نظام درہم برہم ہو جاتا ہے، جبکہ گوبر اور گھاس کے باعث سڑکوں کا حلیہ بگڑ کر رہ جاتا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود پولیس تماشائی بنی رہتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 809249
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش