0
Friday 16 Aug 2019 22:15

امریکہ پر اعتبار کرنا خود کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے، سراج الحق

امریکہ پر اعتبار کرنا خود کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ مودی نے جو لڑائی شروع کی ہے اس کا خاتمہ ہم کریں گے، بھارت بھول جائے کہ وہ ہمیں ایٹم بم سے ڈرا لے گا، ہمارے لئے تو شہادت کی موت ہی اصل زندگی ہے، بھارتی وزیر دفاع راجناتھ کو کہتے ہیں کہ تمھارے پاس دس پندرہ ایٹم بم ہونگے، ہمارے پاس ایٹم بم کے ساتھ ساتھ 22 کروڑ چلتے پھرتے ایٹم بم ہیں، برصغیر کی تاریخ کو ایک بار پھر پڑھیں اسے احمد شاہ ابدالی، محمود غزنوی اور محمد بن قاسم کے قدموں کے نشان ملیں گے، ہندوستان بہت جلد ٹکڑوں میں تقسیم ہونیوالا ہے، کشمیر ناگا لینڈ اور خالصتان کی آزادی کا راستہ کھل گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک جغرافیہ کا نہیں نظریے اور عقیدے کا نام ہے، پاکستانی حکمران واشنگٹن کی بجائے مکہ اور مدینہ کی طرف دیکھیں، امریکہ نے ایک بار نہیں بار بار ہمیں دھوکہ دیا، امریکہ پر اعتبار کرنا خود کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے، ممبئی میں امام مسجد کی کشمیریوں کیلئے دعا کرنے پر گرفتاری مودی حکومت کی بوکھلاہٹ ہے، ایل او سی پر فوجی جوانوں کی شہادت سے بھارت کے جنگی جرائم آشکار ہو گئے ہیں، مگر اس سے پاکستانی فوج کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کے خاتمہ کے بعد جموں و کشمیر ایک مکمل آزاد اور خود مختار علاقہ بن گیا ہے، جہاں کوئی بھی جا سکتا ہے، اسلام آباد کے قبرستان میں موجود زندہ لاشوں میں کوئی حرکت نظر نہیں آتی، قوم پاکستان کو اسلامی و فلاحی مملکت بنانے کے ایک نکاتی ایجنڈا میں میرا ساتھ دے۔
خبر کا کوڈ : 810980
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش