0
Saturday 17 Aug 2019 14:13

پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت اور آزادی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے، حجۃ الاسلام انصار ثقلین

پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت اور آزادی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے، حجۃ الاسلام انصار ثقلین
اسلام ٹائمز۔ جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان شعبہ مشہد کے صدر حجت الاسلام انصار ثقلین جعفری نے مقبوضہ کشمیر کے سلسلے میں بھارتی حالیہ ناروا اقدامات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے، بھارتی یکطرفہ اقدام کے خطے پر منفی اثرات پڑینگے۔ بھارتی حکومت کو تمام غیر قانونی اقدامات واپس لیتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا چاہیئے اور مقبوضہ کشمیر کے باسیوں کو ہر ممکن انصاف دلانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ، اسرائیل اور بھارت کے گٹھ جوڑ سے ملک کے استحکام اور امن کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ روہنگیا، یمن، شام، یمن، بحرین، کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کی مشکلات کا مسلم ممالک کو ادراک کرکے ان کے حل کی کوشش کرنی چاہیئے۔ انصار ثقلین جعفری کا کہنا تھا کہ ‏‏پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت اور آزادی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے اور کشمیری مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ کی نصرت پر ایمان رکھنا چاہیئے۔
 
خبر کا کوڈ : 811136
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش