0
Saturday 17 Aug 2019 23:30

پی ٹی آئی حکومت کل ایکسالہ کارکردگی رپورٹ پیش کریگی، فردوس عاشق اعوان

پی ٹی آئی حکومت کل ایکسالہ کارکردگی رپورٹ پیش کریگی، فردوس عاشق اعوان
اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کل حکومت ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کرنے جا رہی ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے خصوصی ٹویٹ میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 18 اگست 2018ء سے شروع ہونے والا سفر استحکام پاکستان کی جانب گامزن ہے۔ فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان کا ایجنڈا احساس ہے، عوامی فلاح کیلئے اقدامات وزیراعظم کی محروم طبقات سے محبت کے آئینہ دار ہیں۔ آج کا پرامن پاکستان سیاحوں کے لئے پرکشش اور حسین منزل ہے، قبائلی علاقوں کے سنگلاخ پہاڑوں پر پہلی بار جمہوری رنگ بکھرا۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات کے مطابق پلی بارٹیکس وصولی کے قومی فرض کو تحریک کی شکل دی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے، پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ، 10 بلین ٹری سونامی منہ بولتا ثبوت ہیں۔ قبل ازیں انہوں نے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ بھارتی وزیر دفاع کا بیان آر ایس ایس کی انتہا پسند سوچ کا عکاس ہے، راج ناتھ سنگھ کا بیان پوری دنیا کیلئے دھمکی ہے اور امن کے لئے کھلا چیلنج ہیں۔
خبر کا کوڈ : 811181
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش