0
Tuesday 20 Aug 2019 21:38

کراچی نااہل مئیر وسیم اختر کو ٹیکس کیوں دے کیونکہ وہ خود مدر آف آل کرائم ہے، سابق ڈپٹی مئیر کراچی

کراچی نااہل مئیر وسیم اختر کو ٹیکس کیوں دے کیونکہ وہ خود مدر آف آل کرائم ہے، سابق ڈپٹی مئیر کراچی
اسلام ٹائمز۔ حکومت و انتظامیہ کی نااہلی کے باعث پھیلے کچرے کے ڈھیروں اور ابلتے گٹروں کے خلاف اہلیان ڈسٹرکٹ کورنگی نے شاہ فیصل کالونی اور اہلیانِ ڈسٹرکٹ سینٹرل نے لیاقت آباد میں زبردست احتجاجی مظاہرے منعقد کئے، جس سے سابق ڈپٹی مئیر اور پی ایس پی نیشنل کونسل کے رکن ڈاکٹر ارشد وہرا اور  رکن نیشنل کونسل شمشاد نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر عوام نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی، صوبائی اور بلدیاتی حکومتوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی، علاقہ مکینوں نے چئیرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفٰی کمال کے حق میں زبردست نعرے بازی کی اور مصطفیٰ کمال کو کراچی سمیت پاکستان کے تمام مسائل کا حل بیان کیا۔ اس موقع پر لیاقت آباد کے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ارشد وہرہ نے مئیر کراچی کے ٹیکس نا دینے کے بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی اس نااہل اور کرپٹ مئیر کراچی وسیم اختر کو ٹیکس کیوں دے کیونکہ وہ "خود مدر آف آل کرائم" ہے۔

ارشد وہرہ نے کہا کہ دس ارب کی کرپشن کا کیس فیصل واوڈا نے ہائی کورٹ اور نیب میں شواہد سمیت جمع کرائے ہیں اس پر کوئی کام نہیں ہورہا کیونکہ ایم کیو ایم اس وقت تحریک انصاف کی وفاقی حکومت میں اتحادی ہے، اس لئے تحریک انصاف اور ایم کیو ایم پارٹنر ان کرائم ہیں، مئیر کراچی ایم کیو ایم کی منتخب بلدیاتی نمائندے جن کرسیوں پہ بیٹھے ہیں وہ آج کام کرنا بند کرچکے ہیں، جان بوجھ کر عوام کو تکلیف دے رہے ہیں کیونکہ ان کے آقاؤں کی سندھ حکومت سے نہیں بن رہی، آج بھی وہی فنڈ آرہا ہے جو پہلے آرہا تھا، لیکن یہ جان بوجھ کر کام نہیں کررہے۔ ارشد وہرہ نے مزید کہا کہ کام کرنے کے لئے کرسی پر نہیں، سڑکوں اور گلیوں میں اترنا پڑتا ہے جو وسیم اختر نہیں کرتے اور نا کرنا چاہتے ہیں، مصطفٰی کمال سڑکوں اور گلیوں میں رہتے تھے، عوام کی تکلیف محسوس کرتے تھے، اس لئے شہر صاف اور ترقی یافتہ تھا اور آج شہر مصطفٰی کمال کو یاد کررہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 811727
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش