0
Wednesday 21 Aug 2019 18:40

نوشہرہ، تحریک انصاف کے ضلعی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق

نوشہرہ، تحریک انصاف کے ضلعی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ میں تحریک انصاف کے ضلعی رہنما و سابق کونسلر دوست محمد قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔ نوشہرہ پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار پولیس چوکی کے سامنے ٹھیکیدار دوست محمد کی موٹرکار پر اندھا دھند فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دوست محمد موقع پر جابحق ہوگئے، واردات ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتی ہے، نعش ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردی گئی جو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول تحریک انصاف کے اہم رکن اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے دست راز تھے۔ پولیس کے مطابق ملزمان ارتکاب جرم کے بعد واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل اور پستول کھتیوں میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ مقتول دوست محمد کے رشتہ داروں کا کہنا تھا کہ دوست محمد کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں تھی، وہ ایک سوشل ورکر اور دو دفعہ یو سی ممبر رہ چکے ہیں۔ دوسری جانب مقامی تھانے کے ایس ایچ او نے صحافیوں کو موقف دینے سے صاف انکار کر دیا، تاہم مقتول کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 811897
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش