0
Monday 26 Aug 2019 11:36

کراچی پولیس افسران بھی ڈکیتوں کا شکار، گھر میں دوران ڈکیتی فائرنگ سے بھانجا ہلاک

کراچی پولیس افسران بھی ڈکیتوں کا شکار، گھر میں دوران ڈکیتی فائرنگ سے بھانجا ہلاک
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے شادمان سیکٹر 14 بی میں پولیس افسر کے گھر میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے بھانجا جاں بحق ہوگیا۔ ڈی ایس پی طارق ملک نے بتایا کہ چھ ڈاکو میرے گھر میں داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا، ملزمان ایک گھنٹے سے زائد وقت تک بنگلے میں موجود رہے، انہوں نے مجھے بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور مزاحمت پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں میرا بھانجا ریاض جاں بحق ہوگیا۔ واردات کے وقت بنگلے میں ڈی ایس پی طارق ملک سمیت 6 افراد موجود تھے، جبکہ ملزمان سونا، نقدی اور دو پستول لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 812677
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش