0
Wednesday 28 Aug 2019 00:35

سنٹرل ملٹری کمیشن چائنا کے وائس چیئرمین کا ائر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

سنٹرل ملٹری کمیشن چائنا کے وائس چیئرمین کا ائر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ چین کے سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین،جنرل ژو چیانگ نے ائر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا ہے۔ ائر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ پاک فضائیہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی دی۔ معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ بعد ازاں معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے سربراہ سے انکے آفس میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون، پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اور خطے میں سکیورٹی کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاک فضائیہ اور چینی فضائیہ کے قابلِ رشک باہمی تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
 
خبر کا کوڈ : 813025
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش