0
Monday 2 Sep 2019 21:31

پاراچنار، محرم الحرام کے حوالے سے انتظامیہ کے زیراہتمام عمائدین کا جرگہ اور امن واک

پاراچنار، محرم الحرام کے حوالے سے انتظامیہ کے زیراہتمام عمائدین کا جرگہ اور امن واک
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں محرم الحرام کے سلسلے میں جرگہ منعقد ہوا۔ جس میں فورسز اور مقامی انتظامیہ نے شرکت کی۔ جرگہ کے بعد قبائل گورنر ہاؤس سے امن واک کرتے ہوئے مرکزی امام بارگاہ پاراچنار اور مسجد گئے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس پاراچنار میں محرم الحرام کے حوالے سے منعقدہ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے بریگیڈیئر اختر علیم نے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں پولیس، ایف سی کے علاوہ پاک فوج بھی حفاظتی انتظامات کا حصہ ہے۔

جرگہ میں ڈپٹی کمشنر شاہ فہد سمیت تمام انتظامی افسران اور شیعہ سنی عمائدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری انجمن حسینیہ اور تحریک حسینی پاراچنار کے صدر مولانا یوسف حسین، حاجی سردار حسین، حاجی سلیم خان، سابق سینیٹر سجاد میاں اور دیگر عمائدین نے کہا کہ ان شاء اللہ محرم الحرام کے موقع پر امن اور بھائی چارے کا بہترین مظاہرہ کریں گے اور انتہائی مذہبی جوش و جذبے سے ماتمی مجالس اور جلسوں کا انعقاد کریں گے، جرگہ کے بعد امن واک کرتے ہوئے جرگہ کے شرکاء مسجد اور مرکزی امام بارگاہ پاراچنار پہنچے۔
خبر کا کوڈ : 814133
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش