0
Wednesday 4 Sep 2019 17:19

کربلا حق کا معیار اور باطل کے مقابلے میں عاشقانِ خدا کے قیام کا معرکہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی

کربلا حق کا معیار اور باطل کے مقابلے میں عاشقانِ خدا کے قیام کا معرکہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلسِ وحدتِ مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ کربلا حق کا معیار اور باطل کے مقابلے میں عاشقانِ خدا کے قیام کا معرکہ ہے، ہر دن عاشوراء ہے اور ہر دھرتی کربلا ہے، یعنی کربلا ہر دور کے انسان کی ضرورت ہے۔ عشرہ محرم الحرام کی مجلسِ عزا سے خطاب کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ جن قوموں نے کربلا کے پیغام کو سمجھا آج وہ باطل اور یزیدیت کے مقابل ڈٹ کر کھڑی ہیں، کربلا مقصد انبیاء کی تکمیل اور تحفظ و بقائے اسلام کا معرکہ ہے، کربلا نے ہمیں بتایا کہ اہل حق اگر بہتر بھی ہوں تو وہ نوے ہزار کے لشکر پر بھاری ہیں۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ امت مسلمہ کربلا والوں کے نقش قدم پر چل کر عصر حاضر کے یزیدیوں کا مقابلہ کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد یزید اور شمر کے پیروکار ہیں، جو ظلم و بربریت کے ساتھ معصوم انسانوں کا ناحق خون بہا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر فلسطین یمن نائیجیریا میں معصوم انسانوں کا بہتا لہو یزید عصر کے چہرے بے نقاب کر رہا ہے کہ امریکہ انڈیا اسرائیل اور ان کے اتحاديوں نے دنیا میں ظلم و دہشتگردی کا جو بازار گرم کیا ہے اس سے انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 814462
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش