0
Wednesday 4 Sep 2019 21:32

کشمیریوں کو حسینی نظریہ پر گامزن ہوکر مودی سے نجات دلانا ہوگی، ثروت اعجاز قادری

کشمیریوں کو حسینی نظریہ پر گامزن ہوکر مودی سے نجات دلانا ہوگی، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر ہٹلر کے جانشین انسانیت کے دشمن مودی کی حکومت ہے، کشمیری مسلمانوں، بچوں و خواتین کا قتل اور انسانی حقوق کی بدترین پامالی کا سلسلہ جاری ہے، ایک طرف بھارت کشمیر میں ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ رہا ہے، تو دوسری طرف پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کی سازش رچا رہا ہے، کشمیر کے مسلمانوں کو حسینی نظریہ پر گامزن ہوکر ظالم و جابر اور انسانیت کے دشمن مودی سے نجات دلانا ہوگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر سیکٹر کنوینر کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کراچی اس وقت ملک کا حساس ترین شہر ہے، جہاں دہشتگردی کا خدشہ ہے، جسے شعور سے ناکام بنانا ہوگا، کراچی کے دشمن کو ملک کا دشمن تصور کرینگے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ علماءکرام مذہبی ہم آہنگی کو فروغ اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے شعور اجاگر کریں، ملک دشمن قوتیں مسلمانیت کا لبادہ اڑھ کر کراچی کے امن کو تباہ کرنے کے درپے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں برداشت، صبر و درگذر کے ساتھ نفرتوں کو ختم اور محبتوں کو عام کرنے کا درس دیتا ہے، دین اسلام میں دراڑیں ڈالنے والے یہودونصاریٰ کے پیروکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اسلام کے حقیقی فلسفے امن محبت بھائی چارگی کو فروغ دیتے ہوئے ملک دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانا ہے، حکومت کی امن پالیسیوں کا مکمل ساتھ دینگے۔ انہوں نے کہا کہ ظالم و جابر کے خلاف ڈٹ جانا اور مظلوم کو انصاف و حقوق دلانا حسینیت ہے، کشمیر کے مسلمانوں کو حسینی نظریہ پر گامزن ہوکر ظالم و جابر اور انسانیت کے دشمن مودی سے نجات دلانا ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 814506
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش