0
Sunday 15 Sep 2019 11:29

امریکی صدارتی انتخاب کی مہم میں مسئلہ کشمیر بھی شامل

امریکی صدارتی انتخاب کی مہم میں مسئلہ کشمیر بھی شامل
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدارتی امیدوار بننے کی خواہشمند ڈیموکریٹ لیڈر کملا ہیرس کا کہنا ہے کہ کشمیری تنہا نہیں ہیں ہم صورتحال دیکھ رہے ہیں جہاں مناسب ہو مداخلت کی جائے گی۔ امریکی صدارتی انتخاب کی مہم میں امیدواروں کے ایجنڈے میں مسئلہ کشمیر بھی شامل ہو گیا ہے۔ صدارتی امیدوار بننے کی خواہشمند ڈیموکریٹ لیڈر کملا ہیرس نے ٹیکساس میں تقریب سےخطاب سے کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری تنہا نہیں ہم صورتحال دیکھ رہے ہیں، جہاں مناسب ہوا مداخلت کی جائے گی، امریکی اقدار ہیں کہ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھایا جائے، اگر صدر منتخب ہوئی تو انہی اقدار پر عمل کروں گی۔ ڈیموکریٹ لیڈر کملا ہیرس کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈٹرمپ نے وزارت خارجہ کا کردار کم کیا ہے، جس کا نتیجہ یہ ہے کہ امریکا کا کوئی پاکستانی سفیر ہے ہی نہیں، اس کی مثال یہ ہے کہ فی الحال پاکستان کیلئے کوئی سفیر منتخب ہی نہیں جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، کیونکہ اگر امریکا کسی بامعنی طریقے سے اثرانداز ہو سکتا ہے اس سب پر جو کشمیر میں ہو رہا ہے تو اس کیلئے ہمیں نمائندے کی ضرورت ہے۔
 
کملا ہیرس نے کہا ہمیں سب سے پہلے کشمیریوں کو یہ یاد دلانا ہو گا کہ وہ اکیلے نہیں ہیں اور یہ کہ ہم دیکھ رہے ہیں، ہم انسانی حقوق کی پامالیاں آئے دن دیکھتے رہتے ہیں، چاہے وہ امریکا میں ہوں یا دنیا کے کسی اور کونے میں، ظلم کرنے والا ہمیشہ مظلوموں کو یہ باور کرواتا ہےکہ کوئی نہیں دیکھ رہا، کوئی توجہ نہیں دے رہا، جو کہ ایک ظالم کا ہتھیار ہوتا ہے۔

دوسری جانب ہیوسٹن میں امریکی صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ایک اور ڈیمو کریٹک امیدوار بیٹواوروک نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، امریکا اپنی پوزیشن استعمال کر کے علاقے میں امن لائے۔
خبر کا کوڈ : 816297
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش