0
Tuesday 28 Jun 2011 15:29

ایم کیو ایم کے وفاقی و صوبائی وزراء نے استعفے دے دیئے، وفاقی اور صوبائی وزراء کے استعفے صدر، وزیراعظم اور گورنر ہاوس بھجوا دیئے گئے

ایم کیو ایم کے وفاقی و صوبائی وزراء نے استعفے دے دیئے، وفاقی اور صوبائی وزراء کے استعفے صدر، وزیراعظم اور گورنر ہاوس بھجوا دیئے گئے
کراچی:اسلام ٹائمز۔ حکومت سے علیحدگی کے بعد متحدہ قومی موومنٹ کے وفاقی و صوبائی وزراء نے استعفے دے دیئے۔ وفاقی وزراء فاروق ستار، بابر غوری اور ڈاکٹر ندیم کے استعفے صدر آصف علی زرداری کو بھجوا دیئے گئے جبکہ صوبائی وزاء نے اپنے استعفے گورنر ہاؤس میں جمع کرائے۔ تمام استعفوں کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم وفاق اور سندھ میں حکومت کی اتحادی رہی ہے، ایم کیو ایم سے کبھی اتحادیوں جیسا سلوک نہیں کیا گیا۔ حکومت نے ایم کیو ایم سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے جس کے باعث حکومت میں رہنا اب ممکن نہیں۔ سندھ کے گورنر ڈاکٹر عشرت العباد گزشتہ روز استعفیٰ روانہ کرنے کے بعد ہی بیرون ملک چلے گئے تھے۔ استعفیٰ منظور ہونے یا نہ ہونے سے قطع نظر سندھ میں گورنر کا منصب خالی ہو گیا، جو آئین کے مطابق سندھ اسمبلی کے اسپیکر نثار کھوڑو نے پر کر لیا ہے۔
 گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے گذشتہ رات دبئی روانہ ہونے سے پہلے ہوائی اڈے پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال واپسی کے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتے۔ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ وہ مستعفی ہو چکے ہیں۔ وجوہات وہ ہی ہیں جو رابطہ کمیٹی بیان کر چکی ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ نے گذشتہ روز چار گھنٹے سے رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد وفاقی و صوبائی حکومتوں سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونئیر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا رویہ ناقابل برداشت ہے، آمرانہ سوچ رکھنے والی حکومت کا مزید ساتھ نہیں دے سکتے۔ رابطہ کمیٹی کے رکن انیس قائم خانی نے کہا کہ ایم کیو ایم دھونس اور دھمکیوں میں آنے والی نہیں ہے۔آج عدلیہ اور میڈیا آزاد ہے، انیس سو ترانوے اور دو ہزار گیارہ میں فرق ہے۔
وفاقی حکومت سے علحیدگی کے بعد ایم کیو ایم کے وفاقی وزراء نے اپنے استعفی وزیر اعظم ہاؤس اور ایوان صدر ارسال کر دیئے ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار، بابر غوری اور وزیر مملکت ڈاکٹر ندیم احسان نے اپنے استعفی وفاقی حکومت کو ارسال کر دیئے ہیں۔ ایوان صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر اور وزیراعظم سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے وزراء کے استعفی تاحال موصول نہیں ہوئے، دوسری جانب وزیراعظم کی زیر صدرات وفاقی کابینہ کا اہم اور خصوصی اجلاس ایم کیو ایم کے وفاقی وزراء کی عدم موجودگی میں جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 81662
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش