0
Tuesday 17 Sep 2019 20:46

لیویز و خاصہ دار فورس کی خیبر پختونخوا پولیس میں انضمام کی منظوری دیدی گئی

لیویز و خاصہ دار فورس کی خیبر پختونخوا پولیس میں انضمام کی منظوری دیدی گئی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کابینہ نے خاصہ دار فورس ابزابشن ان پولیس رولز 2019ء کی منظوری دیدی۔ وزیراعلٰی محمود خان نے کہا ہے کسی کو بیروزگار نہیں کریں گے۔ خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس وزیراعلٰی محمود خان کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں صوبائی کابینہ نے خاصہ دار فورس ابزابشن ان پولیس رولز 2019ء کی منظوری دیدی، منظوری کے بعد تمام لیویز اور خاصہ دار فورس کو مستقل بنیادوں پر خیبر پختونخوا پولیس میں ضم کر دیا جائے گا۔ اجلاس سے خطاب میں وزیراعلٰی محمود خان نے کہا کہ کسی کو بیروزگار نہیں کریں گے، صوبائی حکومت کا قبائلی عوام، لیویز اور خاصہ دار فورس سے کیا گیا ایک اور وعدہ پایہ تکمیل تک پہنچ گیا۔ انہوں نے کہا کہ انضمام کے بعد لیویز اور خاصہ دار فورس کو پولیس فورس کے تمام مراعات حاصل ہونگے، موجودہ حکومت قبائلی اضلاع کے تمام تر مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسپیشل پولیس فورس نے دہشت گردی کیخلاف اہم کردار ادا کیا۔ صوبائی کابینہ نے خیبر پختونخوا اسپیشل پولیس فورس ایکٹ کے مسودے کی منظوری دیدی۔ صوبائی اسمبلی سے منظوری کے بعد پولیس ڈیپارٹمنٹ میں کنٹریکٹ یا فکس پے پر بھرتی کئے گئے اسپیشل پولیس افیسرز کو مستقل کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 816739
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش