0
Friday 20 Sep 2019 02:35

امریکی B ٹیم کی باقیات ملک کو جنگ میں جھونکنے کیلئے اب بھی ٹرامپ کو فریب دینے میں مصروف ہیں، جواد ظریف

امریکی B ٹیم کی باقیات ملک کو جنگ میں جھونکنے کیلئے اب بھی ٹرامپ کو فریب دینے میں مصروف ہیں، جواد ظریف
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ مجمد جواد ظریف نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیو اور سعودی حکام کے ایران پر بےبنیاد الزامات کے جواب میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ امریکہ کی B ٹیم کے باقی بچ جانے والے اراکین اب بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو جنگ میں جھونکنے کیلئے فریب دینے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ اُنہیں کم از کم اپنے حال پر ہی رحم کھا کر یہ دعا مانگنی چاہیئے کہ جو وہ کرنا چاہ رہے ہیں، انہیں نصیب نہ ہو، کیونکہ وہ تو اب بھی یمن جیسے ایک انتہائی غریب ملک کیساتھ جنگ میں ہی اپنا سب کچھ داؤ پر لگا بیٹھے ہیں، جبکہ گذشتہ 4 سالوں سے زیادہ کے عرصے سے صرف اُن کا تکبر ہی ہے، جو جنگ بندی میں آڑے آتا رہا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی سب سے بڑی تیل کی تنصیبات اور "آرامکو" نامی سعودی آئل کمپنی پر یمن کیطرف سے ہونے والے جوابی حملے کے بعد سعودی اور امریکی حکام اس کی ذمہ داری ایران پر ڈالنا چاہ رہے ہیں، جبکہ انصاراللہ نے کھل کر ان جوابی حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کر لی ہے۔ دوسری طرف انصاراللہ کے خاتمے کیلئے سعودی عرب کو یمن پر جنگ مسلط کئے 4 سالوں سے زیادہ کا عرصہ بیت چکا ہے، لیکن نہ صرف یہ کہ سعودی عرب انصاراللہ کو کمزور کرنے میں بری طرح ناکام رہا ہے، بلکہ انصاراللہ کے روز بروز شدید ہوتے جوابی حملوں سے بھی بری طرح پریشان ہے۔
خبر کا کوڈ : 817220
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش