0
Friday 20 Sep 2019 10:08
میر مرتضٰی بھٹو کے صاحبزادے

بھٹو کے پوتے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر پاکستان پہنچ گئے

بھٹو کے پوتے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر پاکستان پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے جونیئر بھٹو اچانک پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ امریکہ میں مقیم مرتضٰی بھٹو کے صاحبزادے اچانک پاکستان پہنچے اور ننگے پاؤں اپنے والد کے جائے قتل پہ پہنچے اور ان کیلئے دعا کی۔ پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے کی اچانک پاکستان آمد ہوئی ہے، جس کے بعد سندھ کی سیاست میں ہلچل مچی ہے۔ مرتضیٰ بھٹو کے صاحبزادے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر امریکا میں مقیم ہیں اور ایک فنکار ہیں۔ تاہم اب ان کی اچانک پاکستان واپسی سے چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں۔ مرتضیٰ بھٹو کے صاحبزادے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر ننگے پاؤں کراچی میں اپنے والد کے جائے قتل پر پہنچے اور والد کیلئے دعا بھی کی۔ اس موقع پر مرتضیٰ بھٹو کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کے اس اقدام کے بعد بحث جاری ہے کہ ممکنہ طور پر وہ پاکستان خاص کر سندھ کی سیاست میں انٹری کیلئے واپس آئے ہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کی جانب سے سیاست میں متحرک ہونے سے انہیں بلاول بھٹو کیلئے خطرہ قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم ذوالفقار علی بھٹو جونیئر پاکستان واپس آنے کے بعد سے تاحال کسی قسم کا کوئی سیاسی یا غیر سیاسی بیان جاری نہیں کیا۔ نہ ہی بھٹو خاندان سے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کی پاکستان آمد سے متعلق کوئی بیان جاری کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کی سوتیلی بہن فاطمہ بھٹو کافی حد تک سیاسی معاملات کے حوالے سے متحرک رہتی ہیں اور اپنے والد کے قاتلوں کی تلاش کیلئے آواز بلند کرتی رہتی ہیں۔ تاہم یہ پہلا موقع ہے جب ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کی سیاست میں انٹری سے متعلق چہ مگوئیاں ہونے لگی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 817232
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش