0
Friday 20 Sep 2019 22:46

ایک ماہ طویل ’’کلین مائی کراچی‘‘ کل بروز ہفتہ سے شروع ہوگی

ایک ماہ طویل ’’کلین مائی کراچی‘‘ کل بروز ہفتہ سے شروع ہوگی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کل بروز ہفتہ سے ایک ماہ کیلئے ’’کلین مائی کراچی‘‘ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں 600 سے زائد ڈمپرز، شاولز، ٹریکٹرز اور 400 ورکرز شہر بھر میں جاری مہم میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے یہ فیصلہ جمعہ کو ’’کلین مائی کراچی‘‘ مہم کے حوالے سے صفائی ستھرائی کیلئے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری ممتاز علی شاہ، صوبائی وزراء سعید غنی، ناصر حسین شاہ، صوبائی مشیر مرتضیٰ وہاب، کمشنر کراچی افتخار شلوانی، سیکریٹری بلدیات روشن شیخ، تمام ڈپٹی کمشنرز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سڑکوں اور گلیوں میں جمع ہونے والے کچرے اور گندگی کے ڈھیر کے باعث روشنیوں کا شہر اپنی خوبصورتی کھو چکا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز کو عارضی گاربیج ٹرانسفر اسٹیشنز (جی ٹی ایس) کے ساتھ 50 ملین روپے فراہم کیے گئے ہیں اور اس کے بعد اسی کچرے کو گوڈ پاس اور جام چاکرو کی لینڈ فل سائٹس میں سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی لے کر جائے گی۔ مذکورہ 30 دنوں کی ایکسرسائز کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کی رہنمائی کے تحت کچرا اٹھانے کے کام کو سب ڈویژن کی سطح پر تقسیم کیا گیا ہے، جہاں صوبائی حکومت نے ٹریکٹرز، لوڈرز، شاولز، ٹریکٹر ٹرالیز و دیگر مشینری تمام ڈپٹی کمشنرز کو فراہم کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 817373
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش