0
Saturday 21 Sep 2019 07:52

عمران خان 7 روزہ دورے پر امریکا روانہ

عمران خان 7 روزہ دورے پر امریکا روانہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان اپنا دو روزہ دورہ سعودی عرب مکمل کر کے آج صبح سویرے سعودی عرب سے امریکا روانہ ہو گئے، وہ آج شام پاکستانی وقت کےمطابق سوا سات بجے نیویارک پہنچیں گے۔ عمران خان پرنس محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ مدینہ منورہ سے سعودی ایئرلائن کی چارٹرڈ پرواز سے امریکا روانہ ہوئے۔ سعودی اعلیٰ حکام، سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔ وزیراعظم 7 روزہ دورے میں 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، جس میں وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ذکر کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ٹرمپ سے بھی ملاقات ہو گی۔ اس ملاقات میں بھی مسئلہ کشمیر اور خطے کی صورت حال پر بات چیت کی جائے گی۔ دورہ امریکا کےدوران وزیراعظم عمران خان مختلف ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ماحولیاتی تبدیلی، پائیدار ترقی سے متعلق اجلاسوں میں بھی وزیراعظم شریک ہوں گے۔ وزیراعظم ماحولیاتی تحفظ اور غربت میں کمی سے متعلق سیمینار اور نفرت انگیز تقاریر کے خاتمے سے متعلق مباحثے سے بھی خطاب کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 817387
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش