1
0
Thursday 26 Sep 2019 19:47

سارا کفر اسلام کے مقابلے میں متحد ہے تو مسلمانوں کی جان بچانے کیلئے عالم اسلام کو متحد ہونا ہوگا، حامد سعید کاظمی

سارا کفر اسلام کے مقابلے میں متحد ہے تو مسلمانوں کی جان بچانے کیلئے عالم اسلام کو متحد ہونا ہوگا، حامد سعید کاظمی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر و ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پاکستان کی قومی قیادت میں یکجہتی پیدا کی جائے اور نوجوان نسل اس سلسلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے، جبکہ سینیئر بزرگ سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ کشمیری ہمارے ہمسائے اور مسلمان ہیں، انہیں تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا۔ سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ حامد سعید کاظمی نے کہا کہ سارا کفر اسلام کے مقابلے میں متحد ہے تو کفر کو مٹانے اور مسلمانوں کی جان بچانے کیلئے عالم اسلام کو متحد ہونا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے زیراہتمام  ملٹی پاڑٹیز کشمیر کانفرنس میں اپنے اپنے خطابات میں کیا۔ جس کا اہتمام ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب نے دارالسلام  دفتر جماعت اسلامی میں کیا۔

سینیئر بزرگ سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ شملہ معاہدے کے وقت ذوالفقار علی بھٹو نے میاں طفیل محمد جیسے قائدین اور مجھ جیسے طالب علم رہنما کو بھی تاشقند جانے سے قبل اعتماد میں لیا، یہی وجہ ہے کہ پوری قومی قیادت نے ذوالفقار علی بھٹو کو ائیرپورٹ پر رخصت کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان، نواز شریف اور پیپلزپارٹی کی قیادت کو رہا نہ کرتے، لیکن اگر مظفر آباد کے جلسے میں (ن ) لیگ اور پیپلزپارٹی کی قیادت موجود ہوتی تو آج ہندوستان کو یہ پیغام جاتا کہ ہم مسئلہ کشمیر پر ایک ہیں، مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سب نے قربانیاں دی ہیں۔ جماعت اہلسنت پنجاب کے صوبائی ناظم اعلیٰ علامہ محمد فاروق خان سعیدی نے کہا کہ وقت کے حکمرانوں کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا چاہیئے اور اپوزیشن جماعتوں کو بھی کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی جدوجہد کیلئے جماعت اسلامی کی راہ اپناتے ہوئے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا، مودی کا ہر اقدام قابل مذمت ہے۔

سابق جج حبیب اللہ شاکر نے کہا کہ جہاد اصل میں جدوجہد کا نام ہے، اسی جدوجہد کے ذریعے مودی کو سبق سکھانے کی ضرورت ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے علامہ اقتدار حسین نقوی، شیعہ علماء کونسل کے بشارت حسین قریشی، مرکزی جمعیت اہل حدیث کے علامہ خالد محمود ندیم، علامہ عبدالرحیم گجر، جمعیت علمائے پاکستان کے علامہ شفیق اللہ بدری، ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے صدر میاں آصف محمود اخوانی، سیکرٹری جنرل محمد ایوب مغل، منہاج القرآن کے راؤ عارف رضوی، حسن البنا صدیقی نے خطاب جبکہ حافظ ظفر قریشی، خدا بخش سعیدی، مسرور حیدر ایڈووکیٹ، نشید عارف گوندل ایڈووکیٹ، کنور محمد صدیق، چودھری اطہر عزیز ایڈووکیٹ، حافظ محمد اسلم، مرکزی میلاد کونسل کے رہنما مظہر جاوید سیال، شیخ اسرار حسین، عبدالرحمن حیدری، بابر درانی ودیگر نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 818554
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

نورسید
Pakistan
نسخہ کیمیا، نسخہ نجات و حفاظت
اگر یہ پانچ ممالک فوجی و سیاسی اتحاد کر لیں تو کوئی اسلامی ملک امریکہ اور دیگر استعمار کے ہاتھوں تباہ، بلیک میل نہ ہوگا۔
نہ فوجی طور پر، نہ سیاسی طور پر اور نہ ہی معاشی طور پر۔
پاکستان، ایران، ترکی، عراق اور سعودی عرب
اگر صرف یہ تین ممالک پاکستان، ایران اور ترکی ہی اتحاد کر لیں تو یہ سب ثمرات حاصل ہوسکتے ہیں۔
ہماری پیشکش