0
Sunday 29 Sep 2019 20:03

بھارت دنیا میں رسوا اور دہشتگرد ملک بنتا جا رہا ہے، ثروت اعجاز قادری

بھارت دنیا میں رسوا اور دہشتگرد ملک بنتا جا رہا ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بھارت دنیا میں رسوا اور دہشتگرد ملک بنتا جا رہا ہے، مودی ہٹلر بننے کی کوشش نہ کرے، ظلم کوئی بھی کرے، اس کے خلاف آواز اٹھائیں گے، بھارت کی مسلم نسل کشی اور کھلم کھلا دہشتگردی سے اب پردہ اٹھ چکا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر یوم رضا کانفرنس کا انعقاد کرنے کیلئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ثروت اعجاز قادری نے مزید کا کہا دنیا نے مان گئی کہ مقبوضہ کشمیر میں بہت ظلم ہو رہا ہے، طاقتور قوتیں مسئلہ کشمیر حل کرنے اور کشمیر سے بھارتی کرفیو ختم کرنے کیلئے مثبت کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ طیب اردگان اور مہاتیر محمد کو سچ و حق کے پرچم کو اقوام متحدہ میں بلند کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ورلڈ اسلامی بینگ اور اقوام متحدہ طرز پر ادارہ بنانے کیلئے مسلم ممالک کو ایک ہوکر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے کسی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگے، بھارت کسی خوش فہمی میں نہ رہے، ملک کیلئے مرنا جانتے ہیں، تو ملک دشمنوں کو مارنا بھی جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دو قومی نظریہ کے مخالف بھی آج دو قومی نظریہ کی حمایت کر رہے ہیں، کشمیر اور ہندوستان میں مذہب جنونیت کی آڑ میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، دنیا نے اگر بھارت کو مسلم نسل کشی سے نہیں روکا اور کشمیریوں کو انصاف نہیں دلوایا تو پھر انقلاب کو کوئی روک نہیں سکے۔
خبر کا کوڈ : 819063
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش