0
Sunday 29 Sep 2019 23:32

وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر مؤثر انداز میں اٹھایا ہے، نصرت واحد

وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر مؤثر انداز میں اٹھایا ہے، نصرت واحد
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر مؤثر انداز میں پیش کیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و بربریت، کرفیو، جبری گرفتاریوں اور قتلِ عام کو دنیا بھر کے رہنماؤں کو آگاہ کیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی منظور کردہ قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت دیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ضرورت زندگی کی بنیادی اشیاء اور ادویات کی قلت پیدا ہوگئی ہے، عالمی رہنماؤں کو اس کا نوٹس لینا چاہیئے، مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی حکومتوں میں مسئلہ کشمیر کو فریز کردیا گیا تھا اور ذاتی مفادات اور بھارتی رہنماؤں سے تعلقات کی بنیاد پر مسئلہ کشمیر کو موثر انداز میں پیش نہیں کیا گیا۔

نصرت واحد نے مزید کہا کہ نواز شریف بھارتی جاسوس کلبوشن یادیو کا نام لینے سے بھی کتراتے ہیں، ملکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت اور وزیراعظم عمران خان نے دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا ہے، بھارت سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں کشمیریوں کے حق میں احتجاج کیا جارہا ہے، اس سے پہلے چند سو افراد کے احتجاجی مظاہرے کئے جاتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت کی فراہمی تک بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 819090
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش