0
Thursday 3 Oct 2019 10:46

ایل او سی پر بھارتی فوج کی شیلنگ سے خاتون جاں بحق

ایل او سی پر بھارتی فوج کی شیلنگ سے خاتون جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ لائن آف کنٹرول کی دوسری جانب سے آزادکشمیر کے مختلف سیکٹرز پر بھارتی فوج کی شیلنگ کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور 3 شہری زخمی ہو گئے۔ مقامی عہدیداران نے بتایا کہ بھارتی فوجیوں کی جانب سے ضلع بھمبیر کے سماہنی سیکٹر اور ضلع حویلی کے نیزا پیر سیکٹر میں گزشتہ صبح ایل او سی کی خلاف ورزی کی گئی جبکہ نیزا پیرا میں شام تک شیلنگ جاری رہی۔‎ ضلع حویلی میں فارورڈ کہوٹہ کے ضلعی انتظامی عہدیدار نے بتایا نیزا پیرا سیکٹر کے گاؤں میں 40 سالہ خاتون نور جہاں جاں بحق ہوئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی گاؤں میں 70 سالہ محمد دن اور 55 سالہ راشدہ بیگم زخمی ہوئیں۔ سماہنی پولیس اسٹیشن کے عہدیدار کے مطابق سماہنی سیکٹر کے بنڈالہ سری گاؤں میں 38 سالہ ظاہر شاہ بھی زخمی ہوئے تھے۔ خیال رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر نومبر 2003ء کے جنگ بندی سے متعلق معاہدے کی سنگین خلاف ورزی کی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں شہریوں کے زخمی اور شہید ہونے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ حکام کے مطابق رواں برس ایل او سی پر بھارتی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں آزادکشمیر میں 41 افراد شہید اور 190 زخمی ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 819814
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش