0
Friday 4 Oct 2019 07:16

وزیراعظم اور آرمی چیف نے افغان طالبان سے ملاقات نہیں کی، شاہ محمود قریشی

وزیراعظم اور آرمی چیف نے افغان طالبان سے ملاقات نہیں کی، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے افغان طالبان سے ملاقات نہیں کی۔ شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم افغان طالبان سے ملاقات کرنا چاہتے تھے، لیکن افغان صدر نے درخواست کی کہ کچھ انتظار کیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حکومت پاکستان نے طالبان وفد کیساتھ ملاقات سے قبل افغان حکومت کو اعتماد میں لیا تھا۔ وزیرخارجہ کے مطابق افغان طالبان کے وفد سے امریکی معاون خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات بھی ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغان طالبان کے وفد سے ملاقات میں افغان حکومت سے مذاکرات پر زور دیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں جنگ نہیں، مذاکرات سے سیاسی حل تلاش کرنا ہو گا تاکہ افغانستان میں امن ہو جس کا فائدہ پاکستان اور افغانستان سمیت ساتھ خطے کو بھی ہو گا۔ وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خواہش ہے کہ مذاکرات کا سلسلہ جہاں ختم ہوا وہیں سے دوبارہ شروع ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں تعطل ہوا لیکن اب پاکستان کی کوشش ہے کہ افغانستان میں جنگ بندی ہو تاکہ مذاکرات کامیاب ہو سکیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کو پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی بحالی کی کوششوں پر کوئی اعتراض نہیں بلکہ امریکی صدر ڈانلڈ ٹرمپ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں پاکستان کی کوشوں کو سراہ چکے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 820021
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش