0
Friday 4 Oct 2019 19:47

مولانا فضل الرحمان کو ایسا بٹھائیں گے کہ اٹھنا مشکل ہوجائے گا، فیصل واوڈا

مولانا فضل الرحمان کو ایسا بٹھائیں گے کہ اٹھنا مشکل ہوجائے گا، فیصل واوڈا
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان جیسے بہت سے آئے اور چلے گئے، ان کے لئے اڈیالہ جیل میں بیڈ لگوا دیئے ہیں، ان کو ویلکم کریں گے تمام انتظام بھی کرا کر دیں گے، سنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان صاحب بہت دیر کے لئے دھرنا دینے آرہے ہیں، انہیں اس دفعہ ایسا بٹھائیں گے کہ ان کا اٹھنا مشکل ہوجائے گا۔ سندھ ہائی کورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا کہ شہباز شریف نے الیکشن ہارنے کے بعد رونا رویا اور عدالت کا رخ کیا لیکن ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، شہباز شریف نے ساری زندگی بے ایمانی اور چوری کی، شہباز شریف جیسے لوگوں نے عوام کی زندگی اجیرن کی، اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں آج پھر شہباز شریف کو شکست ہوئی، ہمیں عدالتوں پر بھروسہ ہے، عدالتوں کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب نے کہا ہم دیر تک بیٹھنے آرہے ہیں، مولانا صاحب جیسے بہت سے آئے اور چلے گئے، ان کیلئے اڈیالہ جیل میں بیڈ لگوا دیئے ہیں، ان کو ویلکم کریں گے تمام انتظام بھی کرا کر دیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم کسی کی گیڈر بھپکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں، مولانا کا وزن کم کرنے کے لئے اڈیالہ جیل اور اٹک جیل میں ایکسرسائز مشین رکھ رہے ہیں، مولانا کو ایسا بیٹھائیں گے کہ کھڑا بھی نہیں ہوپائیں گے، ہم ان کے لئے کھانے اور باتھ روم کا بھی اہتمام کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 820122
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش