0
Tuesday 8 Oct 2019 19:23

کراچی، چہلم امام حسین علیہ اسلام کا مرکزی جلوس ایم اے جناح روڈ سے جائے گا، جعفریہ الائنس

کراچی، چہلم امام حسین علیہ اسلام کا مرکزی جلوس ایم اے جناح روڈ سے جائے گا، جعفریہ الائنس
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کا اہم اجلاس بارگاہ حسینی پی ای سی ایچ سوسائٹی میں ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شبر رضا کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں تنظیم عزاء، پاسبان عزاء، تنظیم عزاداری، آئی ایس او، مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل، ہیئت آئمہ مساجد، مجلس ذاکرین امامیہ، انجمن امامیہ، ابوطالب فاؤنڈیشن، ناصران امام، سفینتہ ٹرسٹ مارٹن روڈ، پاک محرم ایسوسی ایشن، انجمن سادات امروہہ، ایم ای ایس او، اے ایچ آئی او، آئی او، اسکاوٹس گروپ اور تمام ڈسٹرکٹ کے فوکل پرسنز و ٹرسٹی حضرات نے شرکت کی۔ اس موقع پر جعفریہ الائنس پاکستان کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شبر رضا کا کہنا تھا کہ آج کے اجلاس میں طے کیا گیا ہے کہ چہلم امام حسین علیہ اسلام کا مرکزی جلوس اپنی قدیمی گزرگاہ نمائش براستہ ایم اے جناح روڈ سے جائے گا، وفاقی اور صوبائی حکومت جلد از جلد گرین لائن پراجیکٹ کو مکمل کرے اور جلوس کے راستوں میں حائل رکاوٹوں کو ہٹانے کا جلد سدباب کیا جائے۔ 

شبر رضا نے مزید کہا کہ محرم الحرام میں اندورن سندھ جو بھی ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں انہیں فوری طور پر واپس لیا جائے، ہم یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وفاقی حکومت عراقی حکومت سے فی الفور رابطہ کرے تاکہ چہلم امام حسین علیہ اسلام کے لئے کربلا جانے والے زائرین کو درپیش مسائل کو حل کیا جائے۔ آخر میں جعفریہ الائنس پاکستان کے جنرل سیکرٹری سلمان مجتبیٰ نقوی کے لئے دعائے صحت اور علامہ عباس کمیلی کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 820901
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش