0
Wednesday 9 Oct 2019 16:47

لاہور میں ہونیوالے 3 کرکٹ میچ ضلعی انتظامیہ کو 18 کروڑ میں پڑے

لاہور میں ہونیوالے 3 کرکٹ میچ ضلعی انتظامیہ کو 18 کروڑ میں پڑے
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں 5 سے 9 اکتوبر تک ہونیوالے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹونٹی میچز لاہور کی ضلعی انتظامیہ کو 18 کروڑ روپے میں پڑے۔ ضلعی انتظامیہ نے محکمہ خزانہ پنجاب کو اخراجات کا بل بنا کر اضافی اخراجات کے اجرا کیلئے مراسلہ لکھ دیا ہے۔ کرکٹ کی بحالی اور شہریوں کے لیے تفریح پر پنجاب حکومت نے مذکورہ میچز پر پی سی بی کے علاوہ دیگر انتظامات پر اٹھارہ کروڑ روپے کے اخراجات کیے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو سمری ارسال کی گئی تھی جس میں پی سی بی کے ایونٹ ہونے کے باوجود ضلعی انتظامیہ کو اضافی اختیارات کیلئے فنڈز درکار تھے۔

ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی کیمراز اور کنٹرول روم کے قیام، واک تھرو گیٹس اور بارب وائر کی تنصیب کے اضافی اخراجات بھی شامل ہیں جبکہ ایمرجنسی لائٹس، جنریٹر، واش رومز، سکرینز، روڈ مارکنگ، پیچ ورک، پوسٹرز، ہیلپ ڈیسک کے قیام کے اضافی اخراجات بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب شٹل بس سروس، پارکنگ، لینڈ لائن نمبر سمیت متعدد اخراجات ضلعی انتظامیہ کے ذمے تھے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 18 کروڑ آڈٹ سے بالا ایس ڈی اے اکائونٹ میں رکھنے کی درخواست کی گئی تاکہ ان مذکورہ انتظامات پر آئے اخراجات کے بلوں کی ادائیگی ہو سکے۔
خبر کا کوڈ : 821065
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش