0
Wednesday 9 Oct 2019 17:59

پی ایس پی کو پاکستان میں منظم کرنیکا تہیہ کر لیا، پنجاب کا دورہ کر رہے ہیں، انیس قائم خانی

پی ایس پی کو پاکستان میں منظم کرنیکا تہیہ کر لیا، پنجاب کا دورہ کر رہے ہیں، انیس قائم خانی
اسلام ٹائمز۔ چوروں کی حکومت میں اشیاء سستی، ایمانداروں نے مہنگی کردیں، غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، ملکی معیشت تباہ ہو چکی ہے، روٹی، ادویات بھی غریب کی دسترس سے باہر ہیں، بے روز گاری عروج پر ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی، وائس چیرمین اشفاق منگی، صدر سندھ کونسل شبیر احمد قائم خانی نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سابقہ جماعت ایم کیو ایم نے کراچی میں لاشوں کی سیاست کی کشمیر کے حالات خراب ہوتے تو کراچی میں لاشوں کو گرا دیا جاتا تھا، مرنے والوں کو اور مارنے والوں کو پتا نہیں ہوتا تھا کہ کیوں مارا جا رہا ہے، پنجاب کے لوگ بھی مارے گئے، پاک سرزمین پارٹی نے کراچی میں امن قائم کر دیا، نفرتیں ختم کر دیں، محبتیں عام کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ الطاف حسین راء کا ایجنٹ ہے اور ہم نے اس کو چیلنج کیا، اس سسٹم سے بغاوت کی اور اب ایم کیو ایم اور الطاف حسین کا نام لینے والا بھی نہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کو جان بوجھ کر ہرایا گیا، ہم جیت رہے تھے کہ اچانک ایرر آگیا اور ان لوگوں کو کراچی سے جیتا دیا گیا، جن کو حکومت میں لانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کی شفافیت پر آج بھی سوالیہ نشان ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی الیکشن کمیشن نے کی ہے، انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کو پورے پاکستان میں منظم کر رہے ہیں، پنجاب کا دورہ کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 821091
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش