0
Thursday 10 Oct 2019 17:43

پاراچنار، سکول چوکیدار کا کارنامہ، 29 مسلح طالبان کو بروقت گاڑی سمیت دھرلیا گیا

پاراچنار، سکول چوکیدار کا کارنامہ، 29 مسلح طالبان کو بروقت گاڑی سمیت دھرلیا گیا
اسلام ٹائمز۔ آج علی الصبح پاراچنار کے جنوب مغرب میں خرلاچی بارڈر کی جانب جانے والی مین سڑک پر واقع اسلامیہ پبلک سکول کے پاس ایک ہائی ایس گاڑی سے مسلح طالبان اترے، جس سے سکول کے بچوں اور پاس واقع رہائشیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تاہم چوکیدار نے ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے، اطراف کے عوام کو بذریعہ ٹیلی فون مطلع کر کے موقع پر فوراً بلالیا۔ اور پھر آناً فاناً عوام کی کمک سے گاڑی اور مسلح طالبان کو نرغے میں لیا، اور مبینہ طور پر ملزمان سے انکے موبائل اور تین واکی ٹاکی (وائرلیس) سیٹ بھی برآمد کرلئے گئے۔ موبائل سیٹوں میں سے اکثر میں افغان سمز نصب تھیں اور میموری میں موجود نمبرز میں سے بھی اکثر افغان نمبر تھے۔ یرغمال افراد میں سے اکثر کا تعلق مبینہ طور پر افغانستان جبکہ کچھ کا تعلق پاکستان سے تھا۔

واقعے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح علاقے میں پھیل گئی۔ انجمن حسینیہ اور تحریک حسینی کے درجنوں رہنما اور کارکن موقع پر پہنچ گئے اور ساتھ ہی پاک فوج اور ایف سی کی بھی بھاری نفری بھی پہنچ گئی۔ سرکار نے طالبان کو حوالے کرنے کا مطالبہ کیا مگر بپھرے ہوئے عوام انہیں حوالے کرنے پر تیار نہ تھے۔ تاہم انجمن حسینیہ اور تحریک حسینی کی مداخلت پر یرغمالیوں کو عوام سے تحویل میں لیکر سرکار کے حوالے کردیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 821287
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش