0
Saturday 12 Oct 2019 21:06

کراچی میں ایکسائز افسر کو بھتے کی پرچی کے ساتھ گولی بھی موصول

کراچی میں ایکسائز افسر کو بھتے کی پرچی کے ساتھ گولی بھی موصول
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے ضلع وسطی میں بھتہ خوروں نے ایکسائز انسپکٹر کو بھتے کے پرچی کے ساتھ گولی بھی بھیج کر سنسنی پھیلا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ڈکیتوں کے بعد بھتہ خور بھی سرگرم ہوگئے ہیں، بھتہ خوروں نے دیدہ دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نارتھ ناظم آباد میں ایکسائز انسپکٹر کے گھر بھتے کی دوسری پرچی کیساتھ گولی بھی بھیج دی ہے، واقعے کے بعد ایکسائز انسپکٹر نے نارتھ ناظم آباد تھانے میں درخواست جمع کرائی تو اس کا ماتھا ٹھنکا رہ گیا جہاں پولیس نے عجیب منطق اپناتے ہوئے کہا کہ دوبارہ ملزمان کی کال آئے گی تو مقدمہ درج کیا جائے گا۔ ایکسائز انسپکٹر نے میڈیا کو بتایا کہ بھتہ کی پرچی کے ساتھ تیس بور پستول کی گولی بھی بھیجی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 821714
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش