0
Saturday 12 Oct 2019 21:34

کٹھ پتلی حکومت کو گھر بھیجنے کے لئے نکل پڑا ہوں، بلاول زرداری

کٹھ پتلی حکومت کو گھر بھیجنے کے لئے نکل پڑا ہوں، بلاول زرداری
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں کٹھ پتلی حکومت کا مقابلہ کر رہا ہوں اور اسے گھر بھیج کر ہی چھوڑوں گا۔ لاڑکانہ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ غریب دشمن حکومت نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے، ایک سال میں لاکھوں افراد کو بے روزگار کردیا گیا، حکومت نے 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن تجاوزات کے نام پر گھر بھی چھین لیے گئے، کٹھ پتلی حکومت کراچی پر قبضہ کرنا چاہتی ہے، یہ ان کی بھول ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جب بھی کٹھ پتلی حکومت آتی ہے، وہ عوام کو خوش نہیں رکھ پاتی، ظالم غریب دشمن حکومت ہے، غریب عوام کا خون چوس رہی ہے، اب میں نے پیپلز پارٹی کا پرچم تھام لیا ہے اور عوام دشمن اور سلیکٹڈ حکومت کے خلاف کھڑا ہوا ہوں، میں کٹھ پتلی حکومت کا مقابلہ کر رہا ہوں، جس نے عوام کا جینا حرام کر دیا، پیپلز پارٹی نے آمروں کا مقابلہ کیا یہ کٹھ پتلی کیا چیز ہے مجھے اس حکومت کو گھر بھیجنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 821721
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش