0
Thursday 17 Oct 2019 18:51

سابق وفاقی وزیر بابر غوری کی جائیداد ضبطی کی کارروائی شروع

سابق وفاقی وزیر بابر غوری کی جائیداد ضبطی کی کارروائی شروع
اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وفاقی وزیر بابر غوری کی جائیداد ضبطی کی کارروائی شروع کردی ہے۔ کراچی کی احتساب عدالت میں کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) میں غیر قانونی بھرتیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ نیب نے بابر غوری کیخلاف اشتہاری قرار دینے سے متعلق رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کے خاکے آویزاں کرنے کی کارروائی مکمل ہوگئی ہے اور جائیداد کی ضبطی کے حوالے سے کارروائی جاری ہے، سندھ میں موجود جائیداد کی تفصیل کی رپورٹ موصول ہوچکی ہے لیکن پنجاب، بلوچستان اور کے پی کے سے تاحال تفصیلات موصول نہیں ہوئیں، تفصیلات موصول ہونے کیلئے وقت دیا جائے۔ عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ اس ریفرنس میں ایم پی اے جاویدحنیف اور دیگر ملزمان گرفتار ہیں جبکہ بابر غوری مفرور ہیں۔
خبر کا کوڈ : 822697
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش