0
Friday 18 Oct 2019 23:01

مولانا فضل الرحمٰن کی چوہدری برادران سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

مولانا فضل الرحمٰن کی چوہدری برادران سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت کے اتحادی چوہدری برادران سے ملاقات کرلی۔ مولانا فضل الرحمٰن نے قاف لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ چوہدری برادران سے ملاقات میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ مولانا فضل الرحمٰن نے 27 اکتوبر سے پی ٹی آئی حکومت کے خلاف آزادی مارچ کا اعلان کررکھا ہے، وہ 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں بڑا عوامی اجتماع اور دھرنا دینے کا اعلان بھی کرچکے ہیں۔

چوہدری برادران نے وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقاتوں میں مولانا فضل الرحمٰن سے مذاکرات کرنے کا کہا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمٰن سے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی اور پرویز خٹک کی سربراہی میں کمیٹی بنانے کا اعلان کیا تھا۔ مولانا فضل الرحمٰن نے عمران خان کے استعفٰی سے قبل کمیٹی سے مذاکرت کرنے سے انکار کردیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 822850
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش