0
Saturday 19 Oct 2019 23:18

سندھ حکومت کا نمبر پلیٹس گھروں پر پہنچانے پر غور

سندھ حکومت کا نمبر پلیٹس گھروں پر پہنچانے پر غور
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے تین سال سے تیار گاڑیوں کی نمبر پلیٹیں شہریوں کو ان کے گھر پر پہنچانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ گھر پر نمبر پلیٹ پہچانے کے چارجز لیے جائیں گے۔ اس ضمن میں سیکرٹری ایکسائز عبدالحلیم شیخ نے بتایا کہ گاڑیوں کی 17 ہزار نمبر پلیٹ تین سال سے پڑی ہیں، لوگ اٹھانے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2020ء میں اس پر کام شروع کیا جائے گا، یہ فیصلہ 17 ہزار نمبر پلیٹ نہ اٹھانے والے شہریوں کی وجہ سے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں جعلی نمبر پلیٹ کی گاڑیاں صوبے میں چل رہی ہیں، جعلی نمبر پلیٹس کے خلاف محکمہ ہر چھ ماہ بعد مہم چلاتا ہے، کراچی میں جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف مہم جاری ہے۔ عبدالحلیم شیخ نے کہا کہ فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف محکمہ اور ٹریفک پولیس کارروائی کر رہی ہے، گاڑی پر فینسی نمبر پلیٹ لگانا غیر قانونی عمل ہے، ایسا کرنے والوں کے خلاف چالان کیا جائے گا اور انہیں جیل بھی بھیجا جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 822986
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش