0
Sunday 20 Oct 2019 08:59

لاہور:اسلامپورہ پانڈو سٹریٹ میں تعزیہ وعلم کا جلوس نکالا گیا

لاہور:اسلامپورہ پانڈو سٹریٹ میں تعزیہ وعلم کا جلوس نکالا گیا
اسلام ٹائمز۔ چہلم حضرت امام حسینؑ کی مناسبت سے لاہور میں اسلام پورہ پانڈو سٹریٹ میں تعزیہ وعلم کا جلوس نکالا گیا۔ عزاداروں کی بڑی تعداد جلوس میں شریک ہوئی۔ تفصیلات  کے مطابق چہلم حضرت امام حسینؑ کی مناسبت سے اسلام پورہ پانڈو سٹریٹ میں تعزیہ وعلم کا جلوس نکالا گیا۔ جلوس میں شریک عزادار نوحہ خوانی اور ماتم کرتے رہے۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے سخت سکیورٹی انتظامات کیلئے گئے تھے۔ جلوس کے روٹس اور اطراف میں 2 ایس پیز، 7 ڈی ایس پیز اور 21 انسپکٹرز سمیت 2 ہزار سے زائد پولیس افسران و جوان تعینات تھے۔ جلوس میں عزاداروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور نوحہ خوانی کی۔ عزاداروں کیلئے جگہ جگہ لنگر اور شربت و پانی کی سبلیوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 823008
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش