0
Sunday 20 Oct 2019 19:26

فضل الرحمن کو اقتدار سے دوری برداشت نہیں ہو رہی، معصوم نقوی

فضل الرحمن کو اقتدار سے دوری برداشت نہیں ہو رہی، معصوم نقوی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ قائد اہلسنت پیر معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو اقتدار سے دوری برداشت نہیں ہو رہی، اس لئے وہ جمہوری نظام کیخلاف سازشوں پر اُتر آئے ہیں۔ کشمیر کمیٹی کا چیئرمین ہوتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے کوئی کام نہیں کیا، اب ان کے لانگ مارچ کے پیچھے ان کی کشمیریوں سے محبت نہیں، اقتدار سے دوری کا دکھ ہے، جو انہیں سکون سے بیٹھنے نہیں دیتا، وہ دھرنا دے کر حالات خراب کرنا چاہتے ہیں لیکن عوام یہ برداشت نہیں کریں گے۔ لاہور میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پیر معصوم نقوی نے کہا کہ سیاست میں تخریبی عناصر کا محاسبہ ضروری ہے، قیام پاکستان کے مخالف عناصر نے آج تک علیحدہ وطن کو تسلیم نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہندوستان کو فائدہ پہنچانے اور کشمیر کے مسئلے سے توجہ ہٹانے کیلئے احتجاجی مارچ اور دھرنے دینے کی سیاست کا آغاز کرنا چاہتے ہیں، سب جانتے ہیں کہ فضل الرحمان کے دھرنے کے پیچھے منفی قوتوں کا ہاتھ ہے، جو جمہوری حکومت کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی ہیں، عوام نوٹس لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام مسترد شدہ عناصر کی آواز پر کان نہیں دھریں گے، انہیں مولانا کے دھرنے سے کوئی دلچسپی نہیں، وہ اپنے دکھوں کا مداوا چاہتے ہیں، حکومت مہنگائی اور بیروزگاری ختم کرنے کی طرف توجہ دے، جو افسوسناک بات ہے کہ ابھی تک عمران خان حکومت اس کی طرف متوجہ نہیں ہوئی، لوگوں میں مایوسی بڑھتی جا رہی ہے اور اس کا تدارک کرنا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 823089
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش