0
Monday 21 Oct 2019 20:04

کراچی پورٹ پر 2 بحری کارگو جہاز کی آپس میں ٹکر

کراچی پورٹ پر 2 بحری کارگو جہاز کی آپس میں ٹکر
اسلام ٹائمز۔ کراچی پورٹ پر 2 بحری کارگو جہاز آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں برتھ کے دونوں جہازوں کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چینی جنرل کارگو جہاز ڈاژن برتھ نمبر 25 سے ٹکرایا ہے، جہاز برتھ سے ٹکرانے کے بعد برتھ 26 پر موجود جہاز ایم وی دیالا سے ٹکرایا۔ ترجمان کے پی ٹی کے مطابق جہازوں کے ٹکرانے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، ٹکر معمولی تھی، برتھ نقصان مرمت ڈاژن جہاز کے مالکان کریں گے۔ ترجمان کے مطابق نقصان کا تخمینہ اور ادائیگی پی اینڈ آئی کلب کرے گا۔ کے پی ٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ جہاز کی آخری لمحات میں رفتار کم نہ ہونے سے حادثہ پیش آیا، حادثے کی تحقیقات میں جہاز کی ریکارڈنگ سے بھی مدد لی گئی۔
خبر کا کوڈ : 823288
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش