0
Wednesday 23 Oct 2019 11:07

علامہ ساجد میر نے فضل الرحمان کے دھرنے کی حمایت کر دی

علامہ ساجد میر نے فضل الرحمان کے دھرنے کی حمایت کر دی
اسلام ٹائمز۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر علامہ ساجد میر نے مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا۔ سینیٹر ساجد میر نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمن اور اپوزیشن کے دھرنے کا بہت چرچا ہے جس کی حکومتی عہدیدار اور پی ٹی آئی کے حامی مخالفت کر رہے ہیں اور ان کے دلائل اس حوالے سے کمزور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی سے تنگ ہیں اور حکومت اپنی پالیسیوں میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے جس کے پیش نظر لوگ احتجاج کر رہے ہیں۔
 
علامہ ساجد میر نے کہا کہ مدارس کے بچوں کو اس میں استعمال نہیں کیا جا رہا بلکہ عاقل اور ذی شعور لوگ شرکت کر رہے ہیں۔ ساجد میر نے کہا کہ حکومت کو امن و امان کا مسئلہ اس دن نظر کیوں نہیں آیا جب 126 دن کا دھرنا دیا گیا تھا۔ مسئلہ کشمیر پر پوری قوم متحد ہے اور اس پر حزب اختلاف کی جانب سے بھی بھرپور احتجاج کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کے حوالے سے حکومتی اعتراضات حقیقت پر مبنی نہیں۔ میں اس دھرنے کی حمایت کا اعلان کرتا ہوں اور اس حکومت کے قائم رہنے یا ہونے کا کوئی جواز باقی نہیں رہا۔
خبر کا کوڈ : 823549
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش