0
Monday 28 Oct 2019 12:35

خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 ہزار 270 تک پہنچ گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 ہزار 270 تک پہنچ گئی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 ہزار 270 تک پہنچ گئی۔ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے متاثرہ مزید 15 افراد ہسپتال لائے گئے ہیں۔ ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 ہزار 474 تک پہنچ گئی، جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پشاور میں 6 مزید افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں میں 129 ڈینگی کے مریض زیر علاج ہیں، جبکہ 6 ہزار 141 ڈینگی کے مریضوں کو علاج کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 824326
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش