0
Monday 28 Oct 2019 18:45

اے ٹی آئی فکر امام احمد رضا ؒ کی علمبردار ہے، اکرم رضوی

اے ٹی آئی فکر امام احمد رضا ؒ کی علمبردار ہے، اکرم رضوی
اسلام ٹائمز۔ ایوان خیر لاہور میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلباء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد اکرم رضوی نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو تعلیمات امام احمد رضا بریلوی سے روشناس کرانا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے۔ اے ٹی آئی فکر امام احمد رضا ؒ کی علمبردار ہے۔ امام احمد رضاؒ کے پیروکار پاکستان کو نظامِ مصطفیٰ کا گہوارہ بنائیں گے۔ امام احمد رضا بریلوی سفیر ِ عشق ِ رسول (ص) تھے۔ بدعقیدگی کے خاتمے کیلئے فکر ِ احمد رضا کو اپنانے اور پھیلانے کی ضرورت ہے، امام بریلوی دو قومی نظریہ کے حقیقی بانی ہیں۔ اکرم رضوی نے کہا نیا پاکستان نظامِ مصطفیٰ (ص) کے نفاذ سے بنے گا، امام بریلوی نے ایک ہزار سے زائد کتابیں تحریر کیں، انہیں پچاس علوم پر عبور حاصل تھا، امام احمد رضا نے ناموسِ رسالت اور عقیدہ ختم ِ نبوّت کے تحفظ کیلئے تاریخی کردار ادا کیا۔

امام احمد رضا نے اپنی تحریروں کے ذریعے لاکھوں انسانوں کے دلوں میں عشق ِ رسول (ص) کے چراغ روشن کیے۔ ان کی زندگی عشق ِرسول (ص) سے عبارت تھی۔ اکرم رضوی نے کہا امام احمد رضا نے زندگی بھر گستاخانِ رسول کیخلاف قلمی جہاد کیا اور مسلمانوں کو آدابِ رسالت سکھائے۔ امام احمد رضا بریلوی ایک عہد ساز اور ہمہ جہت شخصیت تھے۔ ان کا عشق ِرسول لاثانی تھا۔ علامہ اقبال نے امام بریلوی کو اپنے دور کا ابو حنیفہ قرار دیا۔ امام احمد رضا کو علمائے عرب و عجم نے چودہویں صدی کا مجدد قرار دیا۔ انہوں نے انگریز نواز علماء کیخلاف آواز بلند کی، وہ شریعت اور طریقت کو لازم و ملزوم قرار دیتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 824383
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش