0
Tuesday 29 Oct 2019 20:48

ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آگیا، 10 نومبر کو عید میلاد النبی ہوگی

ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آگیا، 10 نومبر کو عید میلاد النبی ہوگی
اسلام ٹائمز۔ ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آگیا ہے اور 12 ربیع الاول 10 نومبر بروز اتوار مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔ ربیع الاول 1441 ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا، اس کے علاوہ صوبائی دارالحکومتوں اور زونل کمیٹیوں کے الگ الگ اجلاس بھی منعقد ہوئے۔ اجلاس میں چاند کی رویت کے حوالے سے ملنے والی اطلاعات کا جائزہ لیا گیا۔ ملک بھر سے ملنے والی اطلاعات کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا کہ ربیع الاول کا چاند نظر آگیا ہے، کل 30 اکتوبر بروز بدھ یکم ربیع الاول جب کہ عید میلادالنبی ﷺ 10 نومبر بروز اتوار مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائےگی۔
خبر کا کوڈ : 824567
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش