0
Monday 11 Nov 2019 21:46

خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے مثبت کیسز کی تعداد 6917 ہوگئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے مثبت کیسز کی تعداد 6917 ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے اور ڈینگی کے 37 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کے پی ڈینگی رسپانس یونٹ کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے 37 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں ڈینگی کیسز کی تعداد 6917 ہوگئی ہے۔ ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق پشاور میں ڈینگی کے 37 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، صرف پشاور میں ڈینگی کے 6 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2627 ہوگئی ہے جن کے ٹیسٹوں میں ڈینگی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ کے پی ڈینگی رسپانس یونٹ کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں 36 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جبکہ 15 نئے مریضوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جبکہ 6818 مریضوں کو علاج کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں انسداد ڈینگی وائرس پروگرام کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 ہزار 700 سے بھی تجاوز کر چکی ہے، جبکہ رواں سال کی ہلاکتوں کی تعداد 28 سے بھی زیادہ ہے۔ ترجمان انسداد ڈینگی وائرس پروگرام نے بتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید افراد ڈینگی کا شکار ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا تھا کہ مؤثر اقدامات سے ڈینگی کی صورتحال میں نمایاں کمی آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انسداد ڈینگی کی منصوبہ بندی پر قومی پالیسی تشکیل دی جارہی ہے آئندہ سال پالیسی کے تحت مؤثر اقدامات کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 826855
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش