0
Monday 4 Jul 2011 09:48

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر 6 ماہ میں کام شروع ہو جائے گا، ڈاکٹر عاصم حسین

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر 6 ماہ میں کام شروع ہو جائے گا، ڈاکٹر عاصم حسین
لندن:اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے وفاقی وزیر پیٹرولیم اور قدرتی وسائل ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ پاکستان ایران گیس پائپ لائن کے منصوبے پر سروے کا کام نو مئی سے جاری ہے اور اس منصوبے پر تعمیراتی کام چھ مہینے میں شروع کر دیا جائے گا۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر کام 2014ء تک مکمل کر لیا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس منصوبے پر امریکہ متعدد بار اپنے تحفظات اعلٰی ترین سطح پر ظاہر کر چکا ہے۔ امریکہ کی جانب سے ہونے والے اعتراض کے بارے میں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر خارجہ کی سطح پر اس مسئلہ کا حل ڈھونڈنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پاکستان کو درپیش توانائی کے بحران کے حوالے سے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت انرجی پالیسی پر کام کر رہی ہے اور اس کا جلد اعلان کر دیا جائے گا۔ وزیر پیٹرولیم نے پاکستان کے توانائی کے بحران کو تشویش ناک قرار نہیں دیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ اگلے سال جون تک اس بحران پر بڑی حد تک قابو پالیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کر رہی ہے اور کابینہ کی کمیٹی نے ایک روز قبل ہی کوہالہ کے مقام پر دریا کہ بھاوٴ پر گیارہ سو میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کی منظوری دی ہے اس کے علاوہ اوچ میں گیس سے پانچ سو میگاواٹ بجلی کے منصوبے کو بھی منظور کر لیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 82763
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش