0
Thursday 16 Jun 2011 08:24

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ تاخیر کا شکار ہو گیا، پاکستان منصوبہ کیلئے درکار اپنے حصہ کے ایک ارب 24 کروڑ ڈالر کا بندوبست نہیں کر سکا

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ تاخیر کا شکار ہو گیا، پاکستان منصوبہ کیلئے درکار اپنے حصہ کے ایک ارب 24 کروڑ ڈالر کا بندوبست نہیں کر سکا
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ تاخیر کا شکار ہو گیا ہے اور پاکستان نے ایران کو آگاہ کر دیا ہے کہ گیس پائپ لائن منصوبہ اپنے ہدف کے مطابق دسمبر 2014ء تک مکمل نہیں ہو سکتا۔ ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان منصوبہ کیلئے درکار اپنے حصہ کے ایک ارب 24 کروڑ ڈالر کا بندوبست نہیں کر سکا اور نہ ہی پاکستانی حصہ میں پائپ لائن کی تعمیر کیلئے اراضی حاصل کی جا سکی ہے۔ ایران فارس کے گیس ذخائر سے بلوچستان تک 1150 کلومیٹر گیس پائپ لائن میں سے ایران نے 900 کلومیٹر گیس پائپ لائن تعمیر کر لی ہے جبکہ 200 کلومیٹر کا حصہ آئندہ چھ ماہ میں مکمل کرنے کی یقین دہانی حکومت پاکستان کو کرائی ہے جبکہ پاکستان نے اپنے حصہ کے 750 کلومیٹر گیس پائپ لائن کی تعمیر کیلئے ابھی تک زمین بھی حاصل نہیں کی۔ وفاقی سیکرٹری پٹرولیم اعجاز چوہدری نے اس تاثر کی نفی کی کہ امریکی دباؤ کی وجہ سے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض ٹیکنیکل مسائل کی وجہ سے منصوبہ میں 6 ماہ تک کی تاخیر ممکن ہے۔ منصوبہ کیلئے درکار ایک ارب 24 کروڑ ڈالر کے فنڈز کی فراہمی کیلئے پاکستان کے پاس متعدد پیشکشیں موجود ہیں جبکہ اس منصوبہ کیلئے کنسلٹنسی ایوارڈ کر دی ہے جسکی رپورٹ 14 ماہ تک آ جائیگی جس کے بعد اراضی کا حصول، فنڈز کا بندوبست سب کچھ ہو جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 79174
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش