0
Thursday 21 Nov 2019 00:39

پاکستان یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کا دوبارہ رکن منتخب

پاکستان یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کا دوبارہ رکن منتخب
اسلام ٹائمز۔ پاکستان یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کا دوبارہ رکن منتخب ہو گیا ہے۔ یہ بات دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں بتائی ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان نے پیرس میں ھونے والے انتخابات میں 154 ووٹ حاصل کیے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کا انتخاب ایک مرتبہ پھر عالمی برادری کے اس اعتماد کا مظہر ہے جو وہ پاکستان پر کرتی ہے۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے پیغام میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ انتخاب میں کامیابی دراصل یونیسکو کے اہم کام میں پاکستان کی اعانت کا مظہر بھی ہے۔
خبر کا کوڈ : 828259
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش